تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن کا مشترکہ اجلاس منہاج زچہ بچہ ہسپتال میں ہوا جس میں تحصیل پاکپتن، تحصیل عارفوالہ اور تحصیل نور پور کے احباب نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی و تحصیلی عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ الحاج رانا منظور علی کو سرپرست منتخب کیا گیا۔ سید ابوداؤد شاہ بخاری منہاجین کو ضلعی امیر، رانا غلام مصطفی ضلعی ناظم، شیخ محمد اشرف حیدری تحصیل صدر پاکپتن، محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ تحصیل ناظم پاکپتن، ڈاکٹر رفیق احمد یاسر تحصیل صدر نور پور، رانا محمد شکیل تحصیل ناظم نور پور، رشید احمد رضا تحصیل صدر عارفوالہ، قمر شہزاد تحصیل ناظم عارفوالہ، رائے منظور احمد کھرل ضلعی کوآرڈینیٹر MSM، طہماس ہمایوں تحصیل کوآرڈینیٹر MSM کو اکثریتی رائے سے منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر ضلعی سرپرست نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ضلعی سرپرست و ضلعی امیر نے نو منتخب عہدیداران و کارکنا ن پر زور دیا کہ مصطفوی انقلاب برپا کرنے اور ایک کروڑ نمازی بنانے کیلئے ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹائیں تاکہ جلد ظالمانہ کرپٹ نظام کا خاتمہ کیا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top