منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن داتا گنج بخش ٹاؤن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

300 سے زائد افراد کے بلڈ گروپ کے ساتھ ساتھ ہیپا ٹائٹس ٹیسٹ اور بلڈ شوگر بھی چیک کی گئی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن داتا گنج بخش ٹاؤن کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔میڈیکل کیمپ میں 300سے زائد افراد کے بلڈ گروپ کے ساتھ ساتھ ہیپا ٹائٹس کے ٹیسٹ اور بلڈ شوگر بھی چیک کی گئی ۔سینئر ڈاکٹر محمد قاسم نے اس موقع پر مریضوں کا خصوصی چیک اپ کیا۔ کیمپ میں مرکزی نائب نا ظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن رانا فاروق محمود نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر را جہ سجاد اور حاجی رشید سمیت داتا گنج بخش ٹاؤن کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ویلفیئر لاہور ثناء اللہ خان نے داتا گنج بخش ٹاؤن کی پوری ٹیم کو میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد بھی دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top