کویت: منہاج القرآن کویت کی NEC کے عہدیداران کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے نو منتخب عہدیداران صدر حاجی عبدالرشید اور ناظم احمد حسین چودھری نے 5 اکتوبر 2103 کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

کویت کی NEC کے نو منتخب عہدیداران نے مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے دوران مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس DFA ندیم احمد اعوان، سیکرٹری ممبرشپ میاں اشتیاق احمد اور سیکرٹری نظامت محمد وسیم افضل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں حاجی عبدالرشید (صدر NEC کویت) نے تنظیم نو کے بعد کویت کی تنظیمی صورتحال اور مستقبل کی پلاننگ کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ناظم امورخارجہ جی ایم ملک نے منہاج القرآن کویت کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تنظیم کی سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے نومنتخب عہدیدارن کو ہدایت کی کہ وہ مشن کے فروغ کے لئے ممبرسازی کو بڑھائیں اور شیخ الاسلام کے پیغام کو پاکستانی کمیونٹی میں عام کریں۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top