منہاج القرآن ویمن لیگ ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری میں صف آراء

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 9 اکتوبر 2013ء کو راضیہ نوید (ناظمہ ویمن لیگ) کی زیرِ صدرات ہوا۔ جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ خواتین اسی استقامت کے ساتھ کام کرتی رہیں تو وہ دن دور نہیں جس دن پاکستان میں عوامی جمہوری انقلاب کا سورج طلوع ہوگا۔ انہوں نے تنظیمات کو ورکنگ سمجھاتے ہوئے شہد کی مکھی کی مثال دی کہ جس طرح وہ اللہ کے مقرر کدرہ، پاکیزہ راستوں سے سفر کر کے شہد تیار کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ اُس کی بے مثال محنت ومشقت اور دیانت اور وفاداری کے باعث اس کے شہد کو باعثِ شفا بنا دیتا ہے۔ اسی طرح اگر مصطفوی کارکنان اپنے قائد کی تعلیمات پر استقامت سے عمل پیرا رہیں گی، اور مشکل مزاجی سے تکالیف پر صبر کرتے ہوئے مشن کی خدمت کا کام جاری رکھیں گی۔ تو مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع ہو گا۔

ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ راضیہ نوید نے ممبران کو انقلابی جانثاروں کی تیاری کے سلسلہ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے حوصلے جواں ہیں اور ہم پُر عزم ہیں۔ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ویمن لیگ نظام کی تبدیلی کے لئے بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں اور ملک بھر میں 25 لاکھ خواتین 1کروڑ نمازیوں کی جماعت میں صفِ اوّل پر کھڑی ہوں گی۔ وطنِ عزیز کے حالت بدتر ہوگئے ہیں۔ خواتین کی عزت وناموس کا کوئی محافظ نہیں رہا امن وامان کی صورتحال خطرناک حدتک تجاوز کر گئی ہے لگتا ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں۔

نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ عائشہ شبیر نے ملک بھر کی تنظیمات کے جذبات کی نمائیدگی کرتے ہوئے کہا کہ قائد نے تبدیلی نظام کے لئے جو ٹارگٹ دیا ہے۔ ہم اسکی مکمل پلاننگ کر چکی ہیں اور ہم منظم انداز میں اپنی صفیں بچھا رہی ہیں ان شاء اللہ ہم اپنے قائد کی اُمیدوں پر پورا اُتریں گی۔ ہمارے جذبے جواں ہیں۔ ہم پرعز م اور پُر امید ہیں یقیناً عوام مزید ظلم کی چکی میں نہیں پسے گی اور شیخ الاسلام کی رہنمائی وسرپرستی میں اس ظالمانہ نظام سے نجات دلائیں گے۔

ناظمہ تربیت سیدہ شازیہ مظہر نے کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان نے لانگ مارچ کے دوران جس نظم وضبط کا مظاہرہ کیا وہ صرف ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تربیت کا اثر تھا اور ایسے ہی مزید جانثار خواتین انشاء اللہ اپنے قائد کی آواز پر ملک وقوم کی فلاح کے لئے انقلابی صفوں میں شریک ہوں گی۔

ناظمہ دعوت سیدہ نازیہ مظہر ہاشمی نے معزز ممبران مجلس عاملہ کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ہزاروں مصطفوی کارکنان نگرنگر شیخ الاسلام کا پیغام پہنچانے میں مصروفِ عمل ہیں۔

ناظمہ ایم ایس ایم سسٹرز حنا امین نے سٹوڈنٹس کے درمیان ولولہ انقلابی بیدار کرنے کے لئے اپنے عز م کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح قیام پاکستان میں سٹوڈنٹس نے اپناکردار ادا کیا اسی طرح پاکستان کو بچانے کے لئے ہم سٹوڈنٹس اپنے تن من دھن کی بازی لگانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

اجلاس کے آخری حصے میں مجلس عاملہ کی ممبران نے ورکنگ پلان کے حوالے سے بھرپور آرا و تجاویز دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top