ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا دورہ فرانس
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سابق ناظم اعلیٰ اور منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے 11 اکتوبر 2103 کو منہاج القرآن فرانس کا دورہ کیا، جہاں فرانس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے پیرس ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا۔
منہاج القرآن فرانس نے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی آمد پر مرکزی اسلامک سنٹر میں منہاج ایجوکیشن سٹی کے قیام کے حوالہ سے خصوصی تقریب کا اہتما م کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد منہاج اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد اویس قادری نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج ایجوکیشن سٹی کے قیام کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے کئے اعلان کے مطابق یہ ایک علمی منصوبہ ہے جس میں بیک وقت ایک لاکھ معتکفین کے لئے مسجد، منہاج یونیورسٹی، گرلز اور بوائز کے لئے دو درجن کالجز کی لوکیشن (جس میں جنرل، ٹیکنیکل، میڈیکل، ایڈمنسٹریشن اور اسلامک کالجز ہوں گے)۔ انہوں نے منہاج ایجوکیشن سٹی کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے ممبران کے ناموں کا اعلان بھی کیا جن میں علامہ حسن میر قادری، علامہ حافظ اقبال اعظم اور اعجاز وڑائچ شامل ہیں۔
تقریب کے اختتام کے بعد ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو فرانس کے نئے مرکز کا وزٹ کرایا گیا جہاں انہوں نے منہاج ایجوکیشن سٹی کے دفتر کا افتتاح بھی کیا۔ منہاج القرآن فرانس کے سینئر راہنماء چودھری محمد اشرف نے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں منہاج یورپین کونسل کے احباب کے علاوہ منہاج القرآن فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران بھی شریک تھے۔
رپورٹ: راؤ خلیل احمد
تبصرہ