میاں کاشف محمود تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم منتخب ہو گئے

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں باہمی مشاورت سے تحریک کے سرگرم کارکن میاں کاشف محمود کو تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کا ناظم اور سید ہدایت رسول قادری کو ضلعی امیر منتخب کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ میاں کاشف محمود گزشتہ 20 سال سے تحریک سے وابستہ ہیں اور مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز تحریک کے اجلاس کی صدارت سرپرست تحریک حاجی محمد رشید قادری نے کی اور مہمان خصوصی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس تھے۔ اجلاس میں تحصیل بھر سے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نومنتخب ناظم میاں کاشف محمود نے اپنی نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد تحصیل بھر کی صوبائی اور بلدیاتی حلقہ جات کی تنظیم و یونین کونسلز سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top