بھکر: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مصطفوی ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک بھکر کے زیراہتمام مومن شادی ہال میں’’مصطفوی ورکرز کنونشن‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک سیدمحمود الحسنین آغا، ڈویژنل کوآرڈینیٹر سرگودھا سردار عمردراز ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرسردار جمعہ خان، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل بھکر حاجی عبدالرشید کھوکھر اور ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل بھکر عدنان حسن مصطفوی بھی شریک تھے۔

کنونشن سے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ورکرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے کینیڈا سے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن، اتحاد، نظم اور قربانی کے اسلحہ سے پاکستان میں سبز انقلاب آئے گا۔ پاکستان پر قابض سٹیٹس کو سے صبح انقلاب یا صبح شہادت تک جنگ لڑی جائے گی۔

سردار عمر دراز خان نے کہا کہ جماعت انقلاب قائم کرنے کیلئے دو کروڑ نمازیوں کو کال دی ہے جو استقامت کے ساتھ اس وقت تک ڈٹے رہیں گے جب تک سیاست کے شیطان بھاگ نہیں جاتے۔ مصطفوی کارکن دوکروڑ نمازیوں کیلئے صفیں بچھاتے جائیں ان شاء اللہ جلد ہی اقامت کہی جائے گی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہو جائے گی جس کے نتیجے میں انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اہداف کو پورا کرنے کے لیے گھرگھر جا کر پیغام پہنچانا ہے جس کے لیے تمام فورمز کو بھرپور محنت کرنی ہوگی۔

اس موقع پر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کی طرف سے قربانی مہم میں پوزیشن ہولڈر یوسیز (یوسی بھکر، یوسی ملانوالی، یوسی ڈگر اولکھ) میں خصوصی شیلڈز تقسیم کی گئیں اور تحریک منہاج القرآن تحصیل بھکر کی جانب سے انعامات بھی دیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top