معاشرہ اس وقت کلی زوال کا شکار ہے۔ ابرار رجا ایڈووکیٹ

اسلام آباد (میڈیا سیل) 18 دسمبر 2013ء تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رجا ایڈووکیٹ نے کہا ہے ڈاکٹر طاہر القادری کا مشن معاشرے کی اصلاح کا ہے۔ معاشرہ اس وقت کلی زوال کا شکار ہے۔ ہر شعبہ اور ہر طبقہ زوال کا شکار ہے۔ قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ دہشت گردی عروج پر ہے۔ کرپشن کا راج ہے۔ غریب دو وقت کی روٹی کے لیئے ترس رہا ہے جب کہ برسر اقتدار طبقہ اپنے کاروبار میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی بنیاد ی وجہ یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے افراد میں کثیر تعداد وہ ہے جن میں صدق، امانت، عوام کی خدمت کا جذبہ اور احساسِ ذمہ داری سرے سے ہے ہی نہیں ہے۔ اگر الیکشن میں آرٹیکل 62 اور 63 پر حقیقی معنوں میں عمل ہو جاتا تو قوم کو آج یہ تباہی و بربادی نہ دیکھنی پڑتی۔ وکلاء، اساتذہ، کاروباری افراد، ملازمٹ پیشہ افراد، مزدوروں، کسانوں اور بے روزگاروں کی حمایت ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہے۔

تحریک منہاج القرآن 5 جنوری کو مہنگائی کے خلاف راولپنڈی میں پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرے گی۔ قوم کو اب مرض کی شناخت کروا دی گئی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری الیکشن سے قبل لانگ مارچ کی صورت میں اذان دے چکے ہیں۔ لوگ اس اذان پر تیز رفتاری سے لبیک کہہ رہے ہیں۔ وہ وقت اب دور نہیں رہا جب ایک کروڑ افراد کی جماعت کھڑی کر دی جائے گی اور ملک سے شیاطین بھاگ جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top