عالمی میلاد کانفرنس کیلئے مینار پاکستان گراؤنڈ میں پنڈال کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا

ڈاکٹر طاہر القادری دنیا کے کئی ممالک میں عالمی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست خطاب کریں گے
عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور سے لاکھوں عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرد و خواتین شرکت کریں گے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بیک وقت دنیا کے کئی ممالک اور لاہور سمیت وطن عزیز کے 200 شہروں میں ہونے والی عالمی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست خطاب کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس کیلئے مینار پاکستان گراؤنڈ میں پنڈال کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور سے لاکھوں عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرد و خواتین شرکت کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عالمی جشن کے طور پر منائے گی۔ ان خیالات کا اظہار امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے منہاج القرآن علماء کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ امد اد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ ممتاز صدیقی، علامہ غلام اصغر، علامہ عارف جاویداور مولانا یونس سعیدی بھی موجود تھے۔ علامہ امداد اللہ قادری نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امن پر مبنی پیغام پوری دنیا میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ علامہ میر آصف اکبر نے کہا کہ مینار پاکستان میں منعقدہ عالمی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کیلئے سینکڑوں عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہوں گے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے حوالے سے منعقدہ عالمی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مسلمانوں کے ایمان کو جلا بخشنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امت مسلمہ کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایسا سبق پڑھایا ہے کہ دنیا کے ہر کونے میں میلاد مصطفی کانفرنسز ہو رہی ہیں۔ امت کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی ایسے انداز میں منانا چاہیے کہ پوری دنیا میں اس کی دھوم مچ جائے۔ علامہ ممتاز صدیقی نے کہا کہ آج امت مسلمہ اپنی زندگی میں شامل ہر خرابی کا خاتمہ چاہتی ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کا پٹہ اپنے گلے میں ڈال لے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top