قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین کے یوم ولادت کے موقع پر عظیم الشّان روحانی تقریب آج منعقد ہوگی

پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست ہیں
سیدنا طاہر علاؤالدین القادری نے تجدید دین اور تصوف کے احیاء کے لیے جو کاوشیں کیں اس نے مسلمانوں کی زندگیا ں بدل دیں

تحریک منہاج القرآن اور بزم قادریہ کے زیراہتمام قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری البغدادی الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر آج (سوموار) مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے صفہ ہال میں دن 11:30 بجے ایک عظیم الشّان روحانی تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کریں گے۔ جبکہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین اور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری البغدادی الگیلانی کے مریدین کی کثیر تعداد بھی شرکت کرے گی۔ پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست ہیں ان کے یوم ولادت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں علمی، فکری، روحانی اور صحافتی شخصیات اور دانشور خطاب کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر پبلک ریلشنز شہزاد رسول قادری نے تقریب کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر سعید اختر، صاحبزادہ افتخار الحسن، عبدالحفیظ چوہدری، سہیل احمد رضا اور بزم قادریہ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ شہزاد رسول نے کہا کہ حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری نے تجدید دین اور تصوف کے احیاء کے لیے عالمگیر سطح پر جو کاوشیں کی ہیں اس نے ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کی زندگیاں بدل دیں اور انہیں دین اسلام کا سچا خادم بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن سیدنا طاہر علاؤالدین القادری کے پیغامات کی روشنی میں اسلامی ثقافت کے احیاء میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اور اسلام کا پیغام امن، سلامتی اور محبت عام کررہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top