ڈاکٹر طاہر القادری کی کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر بم حملہ کی شدید مذمت

حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پرناکام ہو گئی
عوام کو جبر کے اس نظام سے بغاوت کرنا ہو گی

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر بم حملہ کی بد ترین کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی ہی نہیں۔حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پرناکام ہو گئی ہے ۔ عدم تحفظ کے شدید احساس نے عوام کا جینا اجیرن کر رکھا ہے ۔ دہشت گرد ی عروج پر ہے اور اسکے خاتمے کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔ عوام کو جبر کے اس نظام سے بغاوت کرنا ہو گی ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے بم حملہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top