فرانس: مسجد نبوی کے امام کے شاگرد کی منہاج القرآن مرکز آمد
مدینہ پاک میں عرصہ 50 سال سے قرآن پاک کی تجوید وقرات کی تعلیم دینے والے مسجد نبوی کے امام کے شاگرد شیخ بشیر احمد صدیق نے مورخہ 19 جنوری 2014 کو مرکز منہاج القرآن پیرس کا دورہ کیا اور محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خصوصی شرکت کی۔
معزز مہمان جب مرکز پہنچے تو ڈائریکٹر سنٹر علامہ اویس قادری، صدر منہاج القرآن ملک شبیر احمد اعوان، جنرل سیکرٹری قاضی ہارون اور راؤ خلیل نے ساتھیوں سمیت والہانہ استقبال کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے آرگنائز کئے گئے سالانہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے مختصر خطاب میں بچوں کی تربیت پر زور دیا اور والدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش رزق حلال سے کریں۔
پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا اورجملہ شرکاء کو تبرک پیش کیا گیا۔ شیخ بشیر احمد صدیق نے مرکز منہاج القرآن کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو سراہا۔
رپورٹ: راؤ خلیل احمد
تبصرہ