چکوال: تحریک منہاج القرآن ڈھوک راجیاں کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی (ص)

چکوال ( ) ملہال مغلاں کے نواحی گاؤں ڈھوک راجیاں میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کیا۔ یہ پرگرام پیر خضر حیات کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس کی نقابت کے فرائض عاطف بشیر نے سرانجام دیے۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا اور قاری عنصر علی قادری نے پیر سید نصیر الدین نصیر کا خوبصورت کلام پیش کیا۔

مفتی ارشاد حسین سعیدی نے انتہائی مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات الگ الگ ہیں اور ان کو جو کوئی ایک مانے وہ کافر اور مشرک ہوگیا۔ ذات خدا اور ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بے شک الگ الگ ہیں لیکن اس کے علاوہ اللہ اور اس کے رسول محبت، اطاعت، ادب، تعظیم، چاہت، پیار، عشق اور ذکر میں ایک ہیں۔ قرآن پاک میں ارشاد ہوا کہ جس نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کی اس نے اللہ کے اطاعت کی۔ اس سے ثابت ہوا کہ جس نے رسول اللہ کی اطاعت کی درحقیقت اس نے اللہ ہی کی اطاعت کی، جس نے رسول اللہ کا ذکر کیا اس نے اللہ کا ذکر کیا اور جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی اس نے درحقیقت اللہ سے محبت کی۔

پروگرام میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال کی نمائندگی حاجی محمد صابر، توقیر اعوان ایڈووکیٹ، شہزاد حسین، حاجی عبد الغنی، عبد العزیز چشتی، حافظ قیصر منیر، راجہ خالد محمود، ارسلان ملک، راجہ ممتاز حسین اور میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل نے کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top