تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام ‘‘امن کانفرنس’’ 16 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ

مورخہ: 12 مارچ 2014ء

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی ہوں گے

اسلام آباد( )12مارچ 2014ء تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام ‘‘امن کانفرنس’’ 16 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ نے ایگزیکٹو کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کی صدارت سیکرٹری جنرل عالمی تنظیم العارفین صاحبزادہ پیر سلطان احمد علی کریں گے۔ اس کے علاوہ مہمانان گرامی میں دفاعی تجزیہ نگار ریٹائرڈ ایئر مارشل شاہد لطیف، سابق سفیر وتجزیہ نگار ایاز وزیر، سابق ایم این اے انعام اللہ نیازی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اسرار شاہ، اظہر اعوان صدر فیڈرل ٹیچرز ایسو سی ایشن، مظہر برلاس سینئر صحافی وکالم نگار، امین شہید سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین، نصیر کیانی صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن، پروفیسر سلامت اختر چئیرمین آل پاکستان کرسچین لیگ، اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نوازگنڈاپور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات جن میں علماء مشائخ، اساتذہ، طلباء وطالبات، ڈاکٹرز، انجینیئرز، ٹریڈرز، ایمپلائز، ایسوسی ایشنز، وکلاء، اقلیتی نمائندگان، سیاسی و سماجی شخصیات، ریٹائرڈ بیوروکریٹس سمیت خواتین و حضرات شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں، جو اپنا اپنا کام سرانجام دے رہی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top