منڈی بہاؤالدین: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام پرامن احتجاجی ریلی

مورخہ: 17 مارچ 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور زونل ناظم گوجرانوالہ ڈویژن جناب چوہدری وسیم ہمایوں نےکی۔ اس موقع پر شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور زونل ناظم گوجرانوالہ ڈویژن جناب چوہدری وسیم ہمایوں نے خطاب بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top