جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بسلسلہ یوم پاکستان تقریری مقابلہ

مورخہ: 29 مارچ 2014ء

مورخہ 29 مارچ 2014ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم نے یومِ پاکستان کے حوالے سے ایک تقریری مقابلہ بعنوان "جو خواب تھا لاکھوں آنکھوں کا یہ وہ تو پاکستان نہیں" فاطمہ جناح گرلز کالج جہلم کینٹ میں منعقد کروایا۔ حسب سابق کالج کے ڈائریکٹر و پرنسپل عرفان الحق اور کالج کے دیگر سٹاف نے بھر پور تعاون کیا۔

پروگرام کے آغاز میں کالج کی طالبہ فرح نذیر نے تلاوت ِقرآن مجید کی سعادت حاصل کی جبکہ علیشباء نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعت شریف پیش کی۔ مقابلہ کے لیے ججز کے فرائض ہیپی کڈز سکول کی پرنسپل محترمہ فرزانہ اجمل، منہاج ماڈل سکول جادہ کی پرنسپل محترمہ مریم نعیم اور فاطمہ جناح گرلز کالج جہلم کی وائس پرنسپل محترمہ عابدہ نئیر نے انجام دیئے۔ اپنی خوبصورت کمپیرنگ میں جملوں کی برجستہ ادائیگی کے لیے ایم ایس ایم سسٹرز کی کوآرڈینیٹر طیبہ طاہر کو منتخب کیا گیا۔

مقابلہ میں حصہ لینے والی طالبات نے خوب ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سامعین طالبات نے بھی دل کھول کر داد دی۔ انتہائی سخت مقابلے کے بعد سائرہ جبیں، ثوبیہ کوثر اور نوما شہزادی نے بالترتیب فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت نے فاطمہ گرلز کالج کے پرنسپل اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور تمام سٹاف اور طالبات کو عملی طور پر تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کی دعوت دی اور آنے والے دنوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے ملنے والی انقلابی کال پر منہاج القرآن کے شانہ بہ شانہ چلنے کی دعوت دی۔

محترمہ مریم نعیم کی دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top