سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر باریاں لگا رکھی ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور

لوڈ شیڈنگ، مہنگائی و دیگر مسائل صرف غریب عوام کیلئے ہیں
عوام دشمن نظام میں امیر نے عدل کو خرید رکھا ہے
مرکزی سیکرٹریٹ میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے 100 سے زائد متاثرین سے ملاقات میں گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ اس ظالمانہ نظام انتخاب نے غریبوں سے انکے بنیادی حقوق چھین لیے ہیں۔ ضروریات زندگی اشیاء مہنگی، بجلی گیس کی عدم دستیابی اور دہشت گردی نے عوام سے جینے کا بنیادی حق چھین رہی ہے۔ نام نہادسیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر باریاں لگا رکھی ہیں اور عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ بد امنی، دہشت گردی سے جنم لینے والا خوف و ہراس عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔ عوام اپنی داستان غم کسے سنائیں۔ عوام کب تک خاموش اور حکومت کی طفل تسلیاں قبول کرتی رہے گی۔ ضروری ہے کہ امن، انصاف، روزگار اور برابری کے اصولوں کو لاگو کیا جائے۔ پاکستان عوامی تحریک ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے جملہ متاثرین کا عملی طور پر ساتھ دے گی۔ ضروری ہے کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین بھی یک زبان ہو کر فرسودہ نظام کے خلاف آواز اٹھائیں کیونکہ یہ نظام سوائے ظلم کے کچھ نہیں دے سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے 100 سے زائد متاثرین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر قاشر رفیق، ظفر ڈار، ملک کلیم احمد، شہزاد رسول، وقار اعظم خان، ذوالفقار چوہدری و دیگر سینکڑوں متاثرین بھی موجود تھے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اس عوام دشمن نظام میں امیر نے عدل کو خرید رکھا ہے جبکہ اسلامی نظام کی روح عدل و انصاف پر مبنی ہے۔ خلفائے راشدین نے عوام پر آنیوالی مصیبتوں کو خود بھی جھیلا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی و دیگر مسائل صرف غریب عوام کیلئے ہیں۔ متاثرین ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مظفر ڈار نے گفتگو میں کہاکہ پاکستان عوامی تحریک ہماری آواز ارباب اقتدار تک پہنچانے اور عملی طور پر ہمارا ساتھ دے۔ متاثرین کی عمر بھر کی جمع پونجی فراڈ پراجیکٹ پر لگ چکی ہے۔ اس صورت حال میں مظلوموں کی قوت برداشت جواب دے چکی ہے اور ہم حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top