ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے اسلام آباد فروٹ منڈی میں دھماکہ کی شدید مذمت، شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار افسوس

حکومتی رٹ کا وجود نہیں، امن کی مسلسل دھجیاں بکھر رہی ہیں
دہشت گردی کا تسلسل حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلام آباد فروٹ منڈی میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کا مذموم عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ عوام کی جان و مال اور عزت دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے جبکہ حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ دہشت گردی مذاکرات سے نہیں قومی مفاد کے تحت اینٹی ٹیریر پالیسی بنانے سے ختم ہو گی۔ حکومت ویثرن اور عزم سے محروم ہے اسکا وجود ملک اور قوم کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ حکومت ابھی تک دہشت گردی کے ناسور کا علاج کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top