گوجر خان: اسلام آباد بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ راجہ سلطان نعیم

گوجرخان ( ) اسلام آباد بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دھماکہ دہشتگردی کی بدترین کاروائی ہے۔ عوام مر رہی ہے اور حکومت طالبان کی ترجمان بنی ہوئی ہے۔ حکمران سعودی ڈالروں سے اتنی وفا کرے کہ ملک اور فوج کا وقار باقی رہے۔ دہشتگردوں کو قتل و غارت گری کے سوا کچھ نہیں آتا۔ ان سے مذاکرات وقت کا ضیاع اور پاکستانی فوج کا نقصان ہے۔ فوج کے خلاف غلط زبان پارلیمنٹ میں استعمال کرنا اس کا مورال کم کرنے کی سازش ہے اور قوم کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک گوجر خان کے صدر راجہ سلطان نعیم کیانی اور سیکرٹری انفارمیشن عبدالستار نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس انسانی حقوق کیخلاف اور ملک کو پولیس سٹیٹ بنانے کی سازش ہے۔ ان تمام مسائل کا حل حقیقی تبدیلی اور انقلاب میں ہے جس کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری بہت جلد کال دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top