ملک بچانے کے لئے انقلاب واحد اور آخری راستہ ہے: شیخ زاہد فیاض

ڈاکٹر طاہرالقادری 11 مئی 2014ء کو انقلاب کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
عوامی تحریک کے کارکنان 11 مئی کی تیاری کے لئے دن رات ایک کر دیں
ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ہر گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کا آغاز کر دیا جائے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ 11 مئی مرحلہ انقلاب کا فائنل راؤنڈ ہو گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اس دن ملک بھر کے جلسوں ریلیوں میں بیک وقت وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے اور انقلاب کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام ہر گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ڈور ٹو ڈور عوام رابطہ مہم کا آغاز کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی، اسلام آباد کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزیہ رہنما احمد نواز انجم، سردار منصور خان، عمر ریاض عباسی، ملک افضل، ریاست علی خان، انار خان گوندل، ملک طاہر جاوید، سعید راجہ، ابرار رضا ایڈووکیٹ، عرفان طاہر، انصار ملک، فاروق بٹ، غلام علی خان، مقصود عباسی، امجد عباسی، علامہ حیدر علوی، جاوید ججہ، سفیان صابر، سعید نیازی، قاسم مرزا کے علاوہ دیگر عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ ملک بھر میں ہر ضلع کی سطح پر پاکستان عوامی تحریک کے مظاہروں میں ہر جگہ لاکھوں افراد شرکت کر کے کرپٹ استحصالی نظام پر عدم اعتماد کر دیں۔ موجودہ حکمران ریاست اور عوام دونوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے واشگاف الفاظ میں قوم کو آگاہ کر دیا ہے کہ حکمرانوں کو مزید 6 ماہ کی مہلت دی گئی تو ریاست کو سنوارنا ناممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پوری قوم کو قبل از وقت بتا دیا تھا کہ جمہوریت کے ساتھ بدترین مذاق ہونے جا رہا ہے۔ پوری قوم پرامن سبز انقلاب کی تیاری کرے جلد انقلاب کی کال آنے والی ہے۔ ایک کروڑ انقلابیوں کا ریلہ نام نہاد سیاستدانوں کو ان کی کرپشن سمیت تنکوں کی طرح بہا لے جائے گا۔ عوام کا مستقبل بیچنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ملک بچانے کے لئے انقلاب ہی واحد اورآخری راستہ ہے اب حکمرانوں سے بات نہیں ہوگی عوامی ٹیک اوور ہوگا۔ پرامن عوامی ٹیک اوور کے بعد حقیقی جمہوریت کا آغاز ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top