مفتی منیب الرحمان کے بیٹے کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا اظہار افسوس

مورخہ: 21 مئی 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کے بیٹے ضیا الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم نوجوان کی مغفرت فرما کر درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا مرحوم کی رحلت مفتی منیب الرحمان اور انکے اہل خانہ کیلئے بڑا صدمہ ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے لاکھوں کارکنان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اوریہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top