ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کراچی ایئر پورٹ اور زائرین کی بس پر دہشت گرد حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت
وزارت داخلہ کی شرمناک نا اہلی نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے
فوج اور رینجرز کے جوانوں کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد
حکومت نے ریاست کو انتہائی کمزور کرکے اسکی اتھارٹی ختم کر دی۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گرد ی کی بد ترین کارروائی اور ایران سے آنے والے زائرین کی بس پر خود کش حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دونوں واقعات میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں دہشت گردی کا راج ہے۔ ریاست کی رٹ کا کہیں وجود نہیں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ موجودہ حکومت نے ریاست کو انتہائی کمزور کرکے اسکی اتھارٹی ختم کر دی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے فوج اور رینجرز کے جوانوں کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی اور کہا کہ وزارت داخلہ کی شرمناک نا اہلی نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکمران کرپشن اور بد امنی کے ذریعے ریاست کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ملک اور عوام دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ حکومت شہریوں کو امن دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی، ائیر پورٹس کی سیکیورٹی کا یہ حال ہے تو پورے ملک کا کیا ہو گا؟
تبصرہ