کراچی ایئر پورٹ پرکولڈ سٹوریج میں پھنسے افراد اور انکے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 09 جون 2014ء

لاپتہ افراد کے حوالے سے حکومتی ہٹ دھرمی کھل کر سامنے آ گئی

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کراچی ایئر پورٹ پرکولڈ سٹوریج میں پھنسے افراد اور انکے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں نے بے حسی اور بے رحمی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے حکومتی ہٹ دھرمی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانیں بچانے کیلئے حکومتی رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انسانی جانیں نہ بچائی گئی تو ذمہ دار حکمران طبقہ ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top