حکمرانوں کو قادری فوبیا ہو گیا ، دن میں ڈراؤنے خواب آ رہے ہیں: بشارت جسپال
کرپٹ حکمران قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا اور بے بس عوام
کے خون کا آخری قطرہ چوسنا چاہتے ہیں
ظلم و نا انصافی،کرپشن اور دہشت گردی کا خاتمہ سبز انقلاب سے ہی ممکن ہے
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال اور سیکرٹری جنرل فیاض وڑائچ کی اجلاس
کے دوران گفتگو
حکمرانوں کو قادری فوبیا ہو گیا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کا سن کران کو دن میں ڈراؤنے خواب آ رہے ہیں۔استقبال اور قیام سے نام نہاد جمہوریت کے چیمپئین سیاستدانوں کو دن میں تارے نظر آ جائینگے ۔قومی اداروں کو توڑنے اور لڑانے والے جلد مکافات عمل کا شکا رہونگے ۔ظلم و نا انصافی،کرپشن اور دہشت گردی کا خاتمہ سبز انقلاب سے ہی ممکن ہے۔پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال اور سیکرٹری جنرل فیاض وڑائچ نے ان خیالات کا اظہارپارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بشارت جسپال نے کہا کہ جس روز سے ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی آمد کے بارے پریس کانفرنس کی اسی دن سے کرپٹ حکمران بد حواسی کا شکار ہو گئے ہیں۔حکومتی وزراء کے بیانات سے محسوس ہو رہا ہے کہ انکو قادری فوبیا ہو گیا ہے ۔جس سے ان کی رات کی نیندیں اڑ گئیں اور دن کو ڈراؤنے خواب آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23جون کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر قائد انقلاب کا تاریخ ساز استقبال ہو گا ۔جس سے پاکستان کے نام نہاد جمہوریت نواز سیاستدانوں کی آنکھیں کھل جائیں گی ۔فیاض وڑائچ نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے ایک سالہ دور میں بد ترین شخصی آمریت کا مظاہرہ کیا ہے ۔قانون اور آئین پاکستان کو اپنے اختیارات تلے روندا ہے ۔عوام کو ظلم و نا انصافی کی چکی میں پیس کر غربت اور مہنگائی کی دلدل میں پھینک دینے والے حکمران کس منہ سے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کی باتیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا اور بے بس عوام کے خون کا آخری قطرہ چوسنا چاہتے ہیں۔
تبصرہ