عمر ریاض عباسی پر کھلا بٹ مری کے مقام پر کالعدم تنظیم کے کارندوں کا حملہ قابل تشویش اور قابل مذمت ہے۔ اخلاق احمد جلالی، کامران اختر صدیقی

مورخہ: 14 جون 2014ء

پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اخلاق احمد جلالی، ملک طاہر جاوید، علامہ حیدر علوی، کامران اختر صدیقی، پیر حبیب الرحمن (سیفی) اور دیگر نے عوامی تحریک ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی پر جومع مسجد غوثیہ کھلا بٹ مری کے مقام پرکالعدم دہشت گرد تنظیم کے کارندوں کی جانب سے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمرریاض عباسی پر کھلا بٹ مری کے علاقے میں خطاب کے دوران دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بولنے پر کالعدم تنظیم کے کارندوں نے ڈنڈوں سے حملہ کردیا، اس موقع پر مسجد انتظامیہ نے حملہ آوروں کو پکڑ کر مسجد سے باہرنکال دیا۔ عمرریاض عباسی حملے میں بال بال بچ گئے۔ انہوں نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بزدلانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے کسی عہدیدار یا کارکن پر آنچ آئے گی تو عوامی تحریک خاموش نہیں بیٹھے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top