پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین راولپنڈی کا اجلاس

مورخہ: 14 جون 2014ء

پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین راولپنڈی کا اجلاس مرکزی ناظمہ تربیت سیدہ نازیہ مظہر کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں راولپنڈی صدر تہمینہ قیوم، نائب صدر عائشہ ندیم، ناظمہ گل رعنا، نائب ناظمہ عابدہ حریم اور دیگر نے ٍٍٍٍمختلف صوبائی حلقہ جات کی عہدیداران نے اجلاس میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ 23 جون کو قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے غور و غوص کیا گیا۔

اس موقع پر سیدہ نازیہ مظہر نے عہدیداران و اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے قائدانقلاب کے استقبال کی تیاریوں کے لئے لائحہ عمل سے آگاہ کیا، اور تمام تنظیمات کو ٹارگٹس دیئے گئے۔ سیدہ نازیہ مظہر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ خواتین اپنے قائد کے استقبال کے لئے بھرپور طریقے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں گی اور اپنے قائد پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قائد کا ایسا استقبال کریں گی کہ دنیا 23 دسمبر 2012 کو بھول جائے گی۔

رپورٹ۔ رابعہ علی خان سیکرٹری نشرواشاعت منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top