23 جون کو ڈاکٹر طاہر القادری کا تاریخی استقبال، حکمران اپنا بستر باندھنا شروع کردیں۔ ریاست علی خان

مورخہ: 14 جون 2014ء

انقلابی کارکنوں کیلئے سردی یا گرمی کی شدت کوئی معنی نہیں رکھتی، انقلاب کا آغاز 23 جون کو ہوجائے گا۔ ابراررضاایڈووکیٹ

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے صدر ریاست علی خان، عوامی تحریک لائرز ونگ کے رہنما ابراررضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کارکن انقلاب کا پیغام لے کر گھرگھر پہنچ جائیں اور عوام کو ان کے حقوق کا شعور دلائیں۔ 23 جون کاانقلاب خیز عوامی استقبال حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ عوام انقلاب کی کال آنے پر گھروں سے نکل کر تحریک پاکستان کی یاد تازہ کردیں گے موجودہ حکمران 23 جون کے بعد حکمران اپنا بستر باندھنا شروع کردیں کیونکہ انقلاب اب چند دنوں کی بات ہے۔ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال کے لئے مشاورتی اجلاس کے موقع پر ضلعی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر عوامی تحریک لائرز ونگ کے صدر احسان اللہ ایڈووکیٹ، انصار ملک، مصطفی خان، بلال شاہ، غلام علی خان، اختر راجہ، منطور نیازی، خاور عباس دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ موجودہ حکومت کی ایک سال کی ناکام کارکردگی، بدترین لوڈ شیڈنگ، جان لیوامہنگائی، قرضوں کابوجھ، آئی ایم ایف کے پاس ملک کو گروی رکھ دینا، جیسے عوامل نے عوام کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کا ساتھ دینے پر تیار کردیا ہے، عوام کے پاس انقلاب کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں رہا۔ 23 جون کو اسلام آباد میں قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کا فقیدا لمثال استقبال حکمرانوں سے اقتدار میں رہنے کا جواز چھین لے گا۔ انقلابی کارکنوں کیلئے گرمی یا سردی کی شدت کوئی معنی نہیں رکھتی۔ ڈاکٹر طاہرا لقادری نے ووٹروں کو نہیں انقلابی جانثاروں کو تیار کیا ہے جو ہر مشکل سے نبردآزما ہونا جانتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ 23جون کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری، ان کے اہل خانہ یا عوامی تحریک کے کسی کارکن پر کوئی آنچ آئی تو اس کے ذمہ دارحکمران ہوں گے۔ موجودہ حکومت دہشت گردوں کا سیاسی چہرہ ہے اورحکمران ٹولے سے ملک کو شدید خطرات ہیں۔ لیکن وہ وقت دور نہیں جب عوام خود اقتدار ان ظالموں سے چھین لیں گے اور لوٹی ہوئی ملکی دولت کا حساب لیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top