حکومتی افواہ ساز فیکٹریوں اور تحقیقاتی اداروں سے کوئی گھبراہٹ نہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 27 جون 2014ء

حکومت گھرانا چھوٹا ایجنڈا ہے منزل انقلاب تک جانا ہے
شہداء کے خون سے بے وفائی نہیں کرونگا
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھانے اور شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں گفتگو

عوام کے غیض و غضب سے ظالم حکمرانوں کا حشر تاریخ میں نشان عبرت بن جائیگا۔ حکومتی افواہ ساز فیکٹریوں اور تحقیقاتی اداروں سے کوئی گھبراہٹ نہیں۔ حکومت گھرانا چھوٹا ایجنڈا ہے منزل انقلاب تک جانا ہے۔ کوئی یو ٹرن نہیں، ظلم، کرپشن اور دھاندلی والی حکومت کا خاتمہ کرنا ہے۔ چوہدری شجاعت وفادار دوست ہیں انقلاب تک ساتھ رہیں گے۔ شہداء کے خون سے بے وفائی نہیں ہو گی۔ گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھانے اور شمعیں روشن کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ FIA اور نیب ریاست کی بجائے حکمرانوں کے وفادار ادارے بن چکے ہیں۔ جس طرح چاہیں میرے اثاثہ جات کی تحقیقات کر لیں مجھے کوئی گھبراہٹ نہیں میرا دامن صاف ہے۔ کرپٹ حکمران خود منی لانڈرنگ اور قومی خزانے کی لوٹ مار سے پوری دنیا میں اثاثے بنانے میں ملوث ہیں۔ انقلاب کے بعد ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا 30سال سے ایک کنال کا ایک ہی گھر ہے جس میں اپنے دو بیٹوں کے خاندان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ شہداء کے خون سے کسی صورت بے وفائی نہیں ہو گی بلکہ بدلہ لیا جائے گا۔ جلد اسلام آباد کے ہٹلر اور پنجاب کے مسولینی جو نشہ اقتدار میں پاگل اور بد حواس ہو چکے ہیں انکو عوامی طاقت سے کک آؤٹ کر کے اقتدار عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گرانا سفر انقلاب میں ایک مرحلہ ہے جس کو پاؤں کی ٹھوکر سے گرا کر منزل انقلاب تک جانا ہے۔ اس حوالہ سے انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد میں کوئی یو ٹرن نہیں لیا جائے گا۔ چوہدری برادران کے ساتھ ہونے والی پریس کانفرنس بارے غلط فہمی پھیلانے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے وفادار دوست ہیں جو آل پارٹیز کانفرنس کیلئے بھر پور رابطے کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top