آپریشن ضرب عضب (ضرب حق) کی حمایت میں پاکستان عوامی تحریک کی ملک گیر ریلیاں

مورخہ: 27 جون 2014ء

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر ریلیاں نکالی گئیں۔ ملک بھر کے 60شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں میں ہر جگہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ماڈل ٹاؤن میں نکالی گئی ریلی میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی شرکت کی۔ لاہور میں نکالی گئی ریلی شالا مار چوک سے لاہور پریس کلب تک تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر، قاضی فیض اور حافظ غلام فرید نے کی۔

ماڈل ٹاؤن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آ پریشن ضرب عضب حقیقت میں ضرب حق ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ ملک کا بچہ بچہ کھڑا ہے۔ افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے۔ افواج پاکستان ملکی امن کی بحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت ناکام ہو ئی۔ آپریشن کا فیصلہ فوج کا بر وقت فیصلہ ہے ورنہ حکومت تو مذاکرات کے نام پر دہشت گردوں کو تحفظ دے رہی تھی۔ پاکستان عوامی تحریک کا ہر کارکن افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

پریس کلب کے باہر خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری امن کے سفیر ہیں انہوں نے نہ صرف سب سے پہلے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی بلکہ افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے میں بھی پہل کی۔ ہر پاکستانی آپریشن کی حمایت میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اب تک دہشت گردوں کیلئے پاک دھرتی میں کوئی جگہ نہیں۔ قاضی فیض نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا ہر رکن افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان پر فخر کر رہا ہے۔ امیر لاہور ارشاد طاہر نے کہا کہ آج حالات تقاضا کرتے ہیں کہ افواج پاکستان کو مکمل سپورٹ کیا جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے اعلان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے ملک گیر ریلیاں نکالی ہیں۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ افواج پاکستان قوم کا فخر ہیں اور آج دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔

لاہور

فیصل آباد

گوجرانوالہ

گجرات

ڈسکہ (سیالکوٹ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top