ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کو ضرور پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ غلام مصطفی کھر

مورخہ: 30 جون 2014ء

اے پی سی کے نتائج چند روز میں سامنے آجائیں گے

بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام مصطفی کھر نے کہا کہ اے پی سی میں میاں صاحب اور ان کے اتحادیوں کے علاوہ تمام جماعتیں شریک ہوئیں۔ اے پی سی کے نتائج چند روز میں سامنے آجائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک انقلابی لیڈر ہیں، ذوالفقار علی بھٹو بھی انقلاب لانا چاہتے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ میری سیاست ذوالفقار بھٹو کی طرح ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کے دوران پر امن انقلاب کے حوالے سے لائحہ عمل ڈسکس ہوا ہے۔ وہ گذشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد دوبارہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے لیے آؤں گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top