مردان: پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کا سانحہ لاہور کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سانحہ لاہور ایک ظالمانہ کاروائی ہے، وزیر اعظم اور اعلی پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، مظاہرین

پاکستان عوامی تحریک مردان کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ ڈاکٹر حمید الرحمٰن صدر پاکستان عوامی تحریک مردان، ڈاکٹر طارق محمود نائب صدر پاکستان عوامی تحریک مردان، پروفیسر محمد بخت زمان امیر تحریک منہاج القرآن مردان ڈویژن اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں کالج چوک سے روانہ ہوا اور پریس کلب کے سامنے پہنچا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق محمود، قاری عبدالہادی، پروفیسر محمد بخت زمان، جلال خان خٹک اور صاحبزادہ فضل ربانی نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ لاہور کی شدید مذمت کی اور اسے ظالمانہ کاروائی قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کے معصوم بچوں، خواتین اور کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top