دادو: پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی سے ملاقات، جہد انقلاب میں شمولیت کی دعوت

دادو: پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ لیاقت علی خان جتوئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کر رہے تھے۔ وفد نے سابق وزیرِ اعلیٰ کے سامنے ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا پیش کیا اور انقلاب کی جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ ملاقات کرنے والوں میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال، پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر مخدوم ندیم ہاشمی، پاکستان عوامی تحریک سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد مظہر خان، عصمت اللہ نیازی، ممتاز رضا سیال اور فیاض وڑائچ شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top