مولانا اجمل قادری کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات

مولانا اجمل قادری کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اظہار افسوس

ممتاز مذہبی رہنما مولانا اجمل قادری نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب حکومت کے بیہمانہ کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مولانا اجمل قادری اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد کے مابین دس نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top