رمضان کے مقدس مہینے میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ ملک طاہر جاوید

بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے
سستے بازار پنجاب حکومت ٹاؤٹوں اور چیلوں کے لئے تفریح گاہ کے سوا کچھ نہیں ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ ر مضان کے مقدس مہینے میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے، سستے بازار کے نام پر ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، سستے بازار پنجاب حکومت ٹاؤٹوں اور چیلوں کے لئے تفریح گاہیں بنائی گئی ہیں، جہاں پر اپنی سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ سستے بازاروں میں ناقص اشیاء کی فروخت کی جا رہی ہے۔ حکومتی ٹاوٹ ان بازاروں سے بھتے وصول کرتے ہیں۔ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بدترین لوڈ شیڈنگ کی مذمت اور حکومت کی ناقص کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے بیان کہ ملک میں انقلاب نہیں آسکتا پر کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ غریب عوام، پسا ہوا طبقہ، مزدور، کسان، ہاری، ریڑھی بان اور چھابڑی فروش کھڑا ہے۔ انقلاب کی کال پر لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں عوام نکلیں گے۔ ان کو چند ہزار کہنے والوں کو دن میں تارے نظر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے اور دیہاتی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے باعث لوگ معاشی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ بجلی کی بندش کے باعث کئی طرح کے مسائل جنم لیتے ہیں، حکمران ان مسائل سے عاری ہیں۔ حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا سرے سے علم ہی نہیں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top