خانیوال: راؤ وقار احمد کی انقلابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز

مورخہ 16 جولائی 2014ء بروز بدھ کو ڈویژنل کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ملتان راؤ وقار احمد، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک خانیوال ملک بشیر احمد اعوان اور جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک راؤ یاسر کے ہمراہ 12 اے ایچ، مخدوم پور پوہڑاں، کچا کھوہ اور قصبہ 8/9 آر میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دس نکاتی انقلابی ایجنڈے سے متعلق بریفنگ دی اور انقلاب کی کال پر اپنے کارکنان کے ہمراہ شرکت کی دعوت دی۔

سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے کو پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی ضمانت اور عوام پاکستان کے دل کی آواز قرار دیتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اپنے کارکنان کے ہمراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلابی کال پر بھرپور شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

راؤ وقار احمد نے مخدوم پور پوہڑاں اور قصبہ 8/9 آر میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی بھی کی۔ نو منتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا بتایا ہوا راستہ ہی پاکستان اور نوجوانان پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرمان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق جس میں ظلم کو جس حد تک روکنے کی جرأت، طاقت اور استطاعت ہو اس حد تک اپنا کردار ضرور ادا کرنا چاہیے، ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستانی عوام کو ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے انقلاب کی کال دی ہے۔ انقلاب کے بعد ان شاء اللہ عوام کا مقدر سنورے گا اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اہل اور تعلیم یافتہ ایک لاکھ نوجوانوں کو شریک اقتدار کرنے اور ملازمتیں دینے کا جو وعدہ کیا ہے اس کے پورے ہونے کا وقت قریب ہے۔ لہٰذا نوجوان ہمت و جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انقلاب کی کال پر گھروں سے باہر آئیں اور ظلم و بربریت کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top