معصوم بچے کے بازوقلم کرنے والا معاشرہ نہ اسلامی ہے نہ جمہوری۔ قاضی فیض

کرپٹ نظام نے معاشرے میں ایسے رویوں کو جنم دیا ہے جس پر انسانیت ماتم کناں ہے
موجودہ کرپٹ نظام کا خاتمہ ہی ایسے شرمناک واقعات کا راستہ ہمیشہ کیلئے مسدود کر سکتا ہے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض نے کہا ہے کہ معصوم بچے کے بازوقلم کرنے والا معاشرہ نہ اسلامی ہے نہ جمہوری۔ کرپٹ نظام نے ہمارے معاشرے میں ایسے رویوں کو جنم دیا ہے جس پر انسانیت ماتم کناں ہے۔ بازو کاٹنے کے سفاک عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انسانیت کی شکل میں بھیڑئیے کو نشان عبرت بنایا جائے۔ قاضی فیض نے کہا کہ کرپٹ انتخابی نظام نے معاشرے میں غیر انسانی افعال کو جنم دیا ہے جو انسانیت کیلئے باعث شرم ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب کی جدوجہد کا آغاز اس لئے کیا تھا کہ معاشرے سے ایسے غیر انسانی رویوں کا خاتمہ ہو سکے، وہ وقت بہت قریب آ گیا ہے۔ موجودہ کرپٹ نظام کا خاتمہ ہی ایسے شرمناک واقعات کا راستہ ہمیشہ کیلئے مسدود کر سکتا ہے۔ انقلاب کے بعد پاکستان کو حقیقی اسلامی جمہوری فلاحی ریاست بنایا جائے گا جہاں کسی کے حقوق کو پامال نہ کیا جاسکے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top