مجید نظامی دو قومی نظریہ کے حقیقی وارث تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

ملک ایک عظیم سینئر نظریاتی صحافی سے محروم ہو گیا
ڈاکٹر طاہرالقادری کا سینئر صحافی مجید نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی مجید نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجید نظامی دو قومی نظریہ کے حقیقی وارث تھے۔ تحریک پاکستان میں مسلم صحافت اور خاص طور نوائے وقت کا کردار آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ بزرگ صحافی مجید نظامی کے انتقال سے ملک ایک عظیم سنیئر نظریاتی صحافی سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجید نظامی کے انتقال سے قومی صحافت کا سورج غروب ہو گیا، مرحوم ہمیشہ سچی اور اعلیٰ صحافت کے علمبردار رہے، انہوں نے ہر دور میں سنجیدہ صحافت کو زندہ رکھا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے، ان کے لواحقین اورشعبہ صحافت سے وابستہ شخصیات کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے قائد ین و کارکنان بزرگ صحافی مجید نظامی کے لواحقین اور نوائے وقت کے کارکنان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top