ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز پاکستا ن عوامی تحریک سہیل احمد رضا کومختلف غیر مسلم راہنماؤں کا فون

عید کی مبارکباددی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی تعزیت کی۔

بشپ آف ملتان ڈاکٹر اینڈریو فرانسس نے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز پاکستان عوامی تحریک سہیل احمد رضاسے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالہ سے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نام تعزیتی پیغام دیا۔ ان کے علاوہ فادر ندیم فرانسس ، ڈاکٹر جیمز چتن ، ڈاکٹر مرقس فدا ،فادر پاسکل پولوس، پنڈت بھگت لال، پنڈت اشوک کمار سادھو بیلا ،سردار بشن سنگھ، ڈاکٹر سردارسورن سنگھ، ڈاکٹر ایس پی جان، پاسٹر امجد ، ارون کمار ، ڈاکٹر رجندر کمار، جاوید ولیم ، شرما کرشن اور شرلی ولیکا نے بھی فون پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا ء کی تعزیت کی۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے کہا کہ ہم انشاء اللہ انقلاب کے بعد عید کی خوشی منائیں گے ہم اپنے معصوم اور بے گناہ شہداء کے قتل کا بدلہ انقلاب کے ذریعے لیں گے اور وقت کے ظالم ، جابر حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستان میں بسنے والے تمام غیر مسلم برادریوں کے آئینی اور دستوری حقوق کا تحفظ کریں گے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرکے اس وطن کو صحیح معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top