قاتل حکمران بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

روزِ انقلاب کرپٹ سیاست دانوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
جعلی ووٹ حاصل کرنے والے حکمران اقلیت کے نمائندہ بھی نہیں۔
ملک کو پولیس اسٹیٹ بنانے والوں کا محاسبہ ہو گا، خواتین کا کردار انقلاب میں کلیدی ہو گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا وویمن لیگ کی ایگزیکٹو کونسل سے خطاب

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں یوم انقلاب کی کال دینے والا ہوں، کروڑوں عوام اس دن سڑکوں پہ ہوں گے اور آئین اور قانون کے مطابق عوام قاتل حکمرانوں کا تختہ الٹ دیں گے جبکہ قاتل حکمران بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو ں گے، شہدا انقلاب کا خون اس انقلاب کی آبیاری کرے گا اور شہداء کے خون سے غداری نہیں کی جائے گی۔ انقلاب کے دن کرپٹ سیاستدانوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ سخت گرمی میں بھی گھروں کا چولہا سرد ہو چکا ہے۔ خواتین انقلاب کے دن گھروں سے نکل کر 18 کروڑ غریب عوام کو غربت اور استحصالی سامراجی نظام کے شکنجے سے نجات دلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے یہ بات وویمن لیگ کی ایگزیکٹو کونسل سے دوران خطاب کہی۔ اس موقع پر وویمن لیگ کی صدر راضیہ نوید، عائشہ شبیر، ہما وحید، سیدہ شازیہ مظہر، سیدہ نازیہ مظہر، شاہدہ مغل، فریدہ سجاد، رافعہ علی قادری، فرح ناز، نبیلہ یوسف، نازیہ عبد الستار، ملکہ صبا اور نبیلہ ظہیر بھی موجود تھیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جعلی ووٹوں کے ذریعہ منتخب ہونے والی حکومت اب اقلیت کی بھی نمائندہ نہیں رہی۔ ملک کو پولیس اسٹیٹ بنانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انقلاب کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔ قاتل و ظالم پولیس نے حکمرانوں کے ایماء پر خواتین کو اس لیے شہید کیا کہ وہ انقلاب کے لیے گھروں سے نہ نکلیں مگر خواتین اس ظلم کے خلاف کھڑی ہو چکی ہیں اور انقلاب میں کلیدی کردار ادا کرنے سے انہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top