انقلاب کی کال کے آنے کی دیر ہے پوری پاکستانی قوم سڑکوں پر نظر آئے گی۔ نعیم چوہدری

گوجرخان( ) انقلاب کی کال کے اعلان سے پہلے ہی حکمران بوکھلاگئے ہیں، ان کے سینئر وزیر بھی سکرین پر نظر نہیں آرہے، نواز شریف جدہ میں بیٹھ کر اپنی حکومت کی بھیک مانگتے رہے ہیں، آئین پاکستان کے مطابق عوام کی جان، مال عزت و آبرو کی حفاظت اور تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کا اولین فرض ہے مگر حکمرانوں نے عوام سے کیے ہوئے وعدے کو توڑا ہے اس لئے اب ان کو مزید اقتدارمیں رہنے نہیں دیں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما محمد نعیم چوہدری نے گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کی کال کے آنے کی دیر ہے پوری پاکستانی قوم سڑکوں پر نظر آئے گی اور چند ہزار کی باتیں کرنے والوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں دیں گے، عوام ان کو ملک سے باہر نہیں جانے دیں گے بلکہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلیں گے، جس کے بعد ان کا کڑا احتساب ہوگا اور لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کر کے عوام کے سپرد کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top