10 اگست یوم شہداء انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ فاروق بٹ

مورخہ: 04 اگست 2014ء

پرویز رشید اور ن لیگ کے بڑے ٹیکس چور اور نادہندہ، بنکوں سے قرضے لے کر معاف کروانے والے ہیں
ملک لوٹنے والوں کا یوم حسان آنے والا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤں کا قصاص لے کر دم لیں گے

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما فاروق بٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دامن صاف اور شفاف ہے۔ پرویز رشید جیسے ناپاک اور کرپٹ لوگ جنہوں نے آمریت کی گود میں پرورش پائی ہو، کرپشن جن کا اثاثہ ہو، ملک لوٹنا جن کا وطیرہ ہو، قومی دولت کو باپ کی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والے، ٹیکس چور اور نادہندہ، بنکوں سے قرضے لے کر معاف کروانے والوں کے غلام اور ملازم کیا جانیں قائد انقلاب کی حقیقت کو، ڈاکٹر طاہرالقادری تو ملک کے کروڑوں غریبوں کے مسیحا بن چکے ہیں۔ یوم انقلاب پر حکمرانوں کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کرپشن مافیا لوگوں کا مجموعہ بن چکی ہے۔ یہ کوئی سیاسی جماعت تو ہے ہی نہیں آمریت زدہ لوگ ہیں۔ ان کے اپنے وزراء ان کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پر ٹیکس چوری کا الزام لگانا دودھ کو کالا کہنے کے مترادف ہے جس کو کوئی بھی ذی شعور تسلیم نہیں کرتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 10 اگست کو ہونے والے یوم شہداء کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی تحریک کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کا یوم حساب آنے والا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص لے کر دم لیں گے۔ نام نہاد حکمران جن کا اوڑھنا بچھونا ہی جھوٹ پر مبنی ہے، ن لیگ جھوٹوں کی جماعت ہے۔ اپنے اقتدار کا سورج غروب ہوتا ہوا ان کو نظر آ رہا ہے اس لئے من گھڑت بیانات اور جھوٹ کے سہارے پر وقت گزار رہے ہیں۔ ان کے پاس کوئی ٹھوس جواب ہی نہیں ہے۔ جس پر یہ عوام کے سامنے رکھ سکیں۔ عوام اب ان مداریوں کے گھناؤنے کھیل کو سمجھ چکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top