پاکستان عوامی تحریک برطانیہ کے رہنماؤں کی ڈاکٹر طاہرالقادری پر بغاوت کے مقدمہ کی شدید مذمت
پاکستان عوامی تحریک برطانیہ کے صدرہارون خورشید راٹھور، سیکرٹری جنرل محمد ساجد ایڈووکیٹ، منہاج القرآن برطانیہ کے صدر محمد افضل سعیدی، سیکرٹری جنرل سید علی عباس بخاری، منہاج القرآن ویمن لیگ برطانیہ کی صدر محترمہ فاطمہ مشہدی نے اپنے مشترکہ بیان میں میاں برادران کی جانب سے بوکھلاہٹ میں کیے گئے ردعمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف تشدد پر اکسانے کے مقدمے کو میاں برادران کی انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں برادران کو پاکستان عوامی تحریک جو چند دن دے رہی ہے لگتا ہے کہ انہیں خود جیل میں جانے کی بہت جلدی ہے۔ ڈاکٹر قادری کے خلاف ٹیکس نادہندہ ہونے، منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے جیسے بے بنیاد الزامات میں ناکامی کے بعد نااہل، جعلی انتخابات اور کرپٹ نظام کے ذریعے بننے والی حکومت اپنے ہوش و حواس کھو چکی ہے۔
ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قادری پر مقدمات کروانے والے وہ وقت بھول گئے ہیں جب بحثیت وزیر اعلی وہ اعلان کرتے تھے کہ علی بابا چالیس چور کو سرعام چوک میں لٹکا دیں گے۔ طاہرالقادری کے جرات و بہادری پر مبنی اصولی موقف کی وجہ سے جن کرپٹ طبقات کو سیاسی موت دکھائی دے رہی ہے اسٹیٹس کو کے وہ تابعدار مہرے ایک ایک کر کے اکٹھا ہونا شروع ہو گئے ہیں، لیکن منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے کارکن جس منزل کے لیے گذشتہ تیس سالوں سے جدوجہد کر رہے تھے اس کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اپنے قائد اور انقلاب کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو تہس نہس کر دیں گے۔
تبصرہ