ظلم و جبر کے نظام کے خاتمے کیلئے پاکستان عوامی تحریک 14 اگست کو انقلاب مارچ کرے گی۔ انصار ملک

مورخہ: 11 اگست 2014ء

ظلم کے نظام کو لپیٹ دیا جائے گا، ظلم کی اندھیری رات کا خاتمہ ہو کر رہے گا

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری انصار ملک نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک ظلم و جبر کے نظام کے خاتمے کیلئے 14 اگست کو فائنل اور آخری معرکہ انقلاب مارچ کرے گی۔ 14 اگست کو ہی آزادی مارچ چلے گا اور اسی روز غریب عوام کو کرپٹ نظام سے نجات دلائیں گے۔ 18 کروڑ غریب و مظلوم عوام جو ظلم و غربت کی چکی میں پس رہے ہیں وہ جبر و بربریت کے خلاف ڈٹ جائیں۔ ظلم و بربریت کے نظام کے خاتمہ کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے ظلم کے خلاف ڈٹ کر، لاٹھیاں اورگولیاں کھا کر، زخمی ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک اور تحریک کے عہدیداران و کارکنان کو انقلاب مارچ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب نہ ظلم بچے گا اور نہ ظالم، ان شا اللہ قاتلوں اور ظالموں کا اقتدار ختم ہو گا۔ انقلاب پھولوں کی سیج نہیں، انقلاب کے لئے قوم کو قربانی دینا ہوگی۔ جس طرح پاکستان بناتے وقت مسلمانوں نے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی، آج پاکستان بچانے کا وقت ہے، ملک اور قوم قربانی مانگ رہے ہیں۔ انقلاب کے لئے حقیقی تبدیلی کیلئے صبر و استقامت و استقلال کا پہاڑ بننا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انقلاب کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے قربانیاں دی ہیں، مذید قربانیاں بھی دیں گے اور غریبوں کے حقوق کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ چلتے رہیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top