کل (منگل) اسلام آباد دھرنے میں ’’جشن فتح بیداری عوام‘‘ منایا جائے گا

ڈاکٹرطاہرالقادری دھرنے کے حوالے سے اور ملک گیر سیاسی جلسوں سے متعلق اہم اعلانات ہونگے‎
دھرنوں سے عوامی بیداری نے موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی اہلیت کا پول کھول دیا‎

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کل(منگل) اسلام آباد دھرنے میں ’’جشن فتح بیداری عوام‘‘ منایا جائے گا۔ یہ دن دھرنے والوں کیلئے بہت اہم دن ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی اتحادی جماعتوں کے قائدین و کارکنان اور راولپنڈی، اسلام آباد کے عوام اس میں خصوصی طور پر شرکت کریں۔ دھرنے کے حوالے سے اور ملک گیر سیاسی جلسوں سے متعلق اہم اعلانات ہونگے۔ پاکستان عوامی تحریک اوراتحادی جماعتوں کے قائدین بھی اس میں شرکت کریں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی، شیخ زاہد فیاض، جواد حامد، قاضی فیض ، عبد الحفیظ چودھری اور عین الحق بغدادی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے عوامی بیداری نے موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی اہلیت کا پول کھول دیا ہے اور انکی کرپشن، نا اہلیت پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اب استحصالی قوتوں کا استحصالی، ظالمانہ، جاگیزر دارانہ ، سرمایہ دارانہ کرپشن پر مبنی نظام اس ملک میں مزید نہیں چل سکتا، انقلاب کا راستہ کسی صورت اب نہیں روکا جا سکتا ۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top