دھرنے نے عوام کو جو شعور دیا ہے اس سے پاکستان کی سیاست کا رخ بدل گیا: ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی
پاکستان عوامی تحریک ضمنی الیکشن لڑے گی، آنے والے دنوں میں پالیسی کا اعلان ہو گا

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دھرنے نے عوام کو جو شعور دیا ہے اس سے پاکستان کی سیاست کا رخ بدل گیا ہے۔ عوام کو حقوق دلانے کی جدوجہد منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔ جدوجہد کے سفر میں حکمت عملی کا بد لنا فطری امر ہوتا ہے۔ منزل نہیں حکمت عملی بدلی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی جرات اور قربانی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سنہرا باب بن چکا ہے۔ اس قربانی سے عوام کو حقوق ضرور ملیں گے اور پاکستان عوامی تحریک ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے PAT پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پررحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، خرم نواز گنڈا پور، حنیف مصطفوی بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، عامر فرید کوریجہ، ساجد بھٹی اور جواد حامد بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے اور حقیقی جمہوریت کا قیام ہمارا اہم ہدف ہے جس کیلئے ووٹ کی پرچی کے ذریعے جنگ لڑیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک ضمنی الیکشن بھی لڑے گی اور اس حوالے سے آنے والے دنوں میں پالیسی کا اعلان ہو جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ PAT کے دھرنے نے سیاسی شعور کی جو قندیلیں پورے ملک میں جلا دی ہیں اس سے مستقبل میں سیاست میں منفی رویوں کے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے وہ آرٹیکل جو عوامی حقوق کی بات کرتے ہیں ان پر عملدرآمد کرنے میں ہم کوئی دقیقیہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی سپورٹ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہو گئی ہے اس لئے اب منزل کے حصول سے دنیا کی کوئی طاقت دور نہیں کر سکتی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top