بھکر کی معروف سیاسی شخصیت ملک نذر عباس کہاوڑ کی عوامی تحریک میں شمولیت

تختِ لاہور کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ نذر عباس کہاوڑ
ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا ہی ملک کو خوشحال بنا سکتا ہے

حلقہ پی پی 48 بھکرکی معروف سیاسی شخصیت ملک نذر عباس کہاوڑ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملک نذر عباس کہاوڑ نے کہا کہ تختِ لاہور کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا ہی جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک کو خوشحال بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نا قابل تردید حقیقت ہے کہ مستقبل پاکستان عوامی تحریک کا ہے میری کوشش ہو گی کہ پارٹی نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتروں۔ ملک نذر عباس کہاوڑ حلقہ پی پی 48سے 2013کے عام انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top