خاندانی بادشاہی نظام کو ’’نیلوفر‘‘ کی موجوں کے حوالے کرنے کا وقت آ گیا۔ رحیق عباسی

PAT کے خلاف تہمت اور الزام تراشی کی حکومتی سپانسرڈ مہم جلد اپنی موت آپ مر جائے گی
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو احتساب کے کٹہرے میں نہ لائے تو پورا ملک تھر اور چولستاں میں تبدیل ہو جائے گا

پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ تہمت اور الزام تراشی کی حکومتی سپانسرڈ مہم جلد اپنی موت آپ مر جائے گی۔ لوٹ کھسوٹ کے خاندانی بادشاہی نظام کو ’’نیلوفر‘‘ کی موجوں کے حوالے کرنے کا وقت آ گیا۔ محرم کے بعد عوامی احتجاج اور حکومت مخالف مہم میں تیزی آئے گی۔ تیس اور چالیس سالوں تک اقتدار کے مزے لوٹنے والی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو احتساب کے کٹہرے میں نہ لائے تو پورا ملک تھر اور چولستاں میں تبدیل ہو جائے گا۔ وہ گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں، پارٹی عہدیداروں اور مختلف سیاسی و سماجی وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر، خرم نواز گنڈا پور، بشارت جسپال، عبد الحفیظ چوہدری، عین الحق بغدادی و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ قاتلوں کاآخری ٹھکانہ جیل کی کال کوٹھڑی پھانسی کا پھندا ہے۔ سپانسرڈ پراپیگنڈہ پاکستان عوامی تحریک کے جرات مند اور پر عزم کارکنوں کا حوصلہ کمزور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے اندرون اور بیرون ملک موجود لاکھوں، کروڑوں کارکن ان کے ایک اشارے پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ووٹ کی طاقت سے ظلم کے نظام کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ظالمانہ نظام کے خلاف ہر محاذ اور ہر میدان میں مقابلہ کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top