سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد ملزمان کس منہ سے صوبے کے لاء اینڈ آرڈرکے اجلاس منعقد کر رہے ہیں‎۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک شہدا کے جسموں سے نکلنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی
رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے
سابق وزیر قانون کا لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس میں بیٹھنا بذات خود لا قانونیت ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب نے رانا ثناء اللہ کو پہلو میں بٹھا کر شہدا کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے صوبہ کے لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی شرکت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نتیجے میں لاقانونیت کے مظاہرے پر ہٹایا گیااسے لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس میں بٹھانا بذات خود لا قانونیت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔ لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس میں لاقانونیت کا مظاہرہ کرنے والے کو وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پہلو میں بٹھا کر 14 شہدا اور 100 سے زائد زخمیوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد ملزمان کس منہ سے صوبے کے لاء اینڈ آرڈر بنانے کے اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک شہدا اور زخمیوں کے جسموں سے نکلنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top