جہلم میں تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ ریاستی دہشت گردی کی انتہا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

خوف زدہ حکومت پنجاب پولیس گردی سے سیاسی حریفوں کو دبانا چاہتی ہے

لاہور (16 نومبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمران حواس باختہ ہو کر عوام سے آئینی و جمہوری حقوق چھین رہے ہیں۔ خوف زدہ حکومت پنجاب پولیس گردی سے سیاسی حریفوں کو دبانا چاہتی ہے۔ جہلم میں تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ ریاستی دہشت گردی کی انتہا ہے اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران سیاسی جلسے اور جلوس سے خوف زدہ ہو کر پر تشدد کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔ جبکہ آئین پاکستان کے مطابق ہر سیاسی جماعت پر امن جلسے جلوس اور احتجاج کا حق رکھتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top