پرویز رشید جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی ہیں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

جعلی جے آئی ٹی مسترد ہونے پر پھانسی کا پھندا قریب دیکھ کر حکمران حواس کھو بیٹھے ہیں
شریف برادران اپنی روایت کے مطابق سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں

لاہور(16 نومبر 2014) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر رحیق احمد عباسی نے وفاقی وزیر پرویز رشید کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ پرویز رشید جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی ہیں۔ وہ بات بات پر جھوٹ بولتے ہیں۔ جعلی جے آئی ٹی مسترد ہونے پر پھانسی کا پھندا قریب دیکھ کر حکمران حواس کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اوور سیز تنظیموں کو ری آرگنائز کرنے گئے، وہ 20نومبر کووطن واپس آ کر حکومت کے خلاف جاری انقلابی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ 23نومبر کو بھکر میں ہونیوالا جلسہ حکمرانوں کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی روایت رکھتے ہیں۔ وہ اپنی روایت کے مطابق ریاستی اداروں اور قانون کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور آئے روز وارنٹ گرفتاری نکلوا رہے ہیں، قائد عوامی تحریک کے خلاف مہم چلا رہے ہیں مگراوچھے ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top